قرآن کی آیات سے کرتے ہیں علاج مولانا عبدالقدیر

Posted in National

اورنگ آباد، 9 فروری.

(پی ایس آئی)

 آج کے دور میں جہاں پوری دنیا میں اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو ہزاروں روپے ہسپتالوں میں خرچ کرنے کو مجبور ہو جاتا ہے، لیکن مہاراشٹر ریاست کے اورنگ آباد شہر کے نامی شخص مولانا عبدالقدیر ہزاروں لوگوں کا قرآن کی آیتیں اور آیورویدک ادویات سے مفت میں علاج کر رہے ہیں.

اپنے گھر میں ہی بنے ہوئے دواخانے میں صبح سے ہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے لگتی ہے اور مولانا عبد القدیر صرف نام پوچھ کر بیماری بتاتے ہیں اور مفت میں لوگوں کا علاج کرتے ہیں.صبح سے ہی مولانا کے فون نمبر9422205167 پر لوگوں کے فون آنا شروع ہو جاتے ہیں یو دیر رات تک جاری رہتے ہیں۔

اس بارے میں مولانا عبدالقدیر نے پی ایس آئی کو بتایا کہ وہ تو صرف کوشش کرتے ہیں کہ بیماری ٹھیک ہو جائے باقی کا کام اللہ کا ہے وہ جسے چاہے ٹھیک کر سکتا ہے، ہمارا کام صرف کوشش کرنا ہے، مولانا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس تمام مذاہب کے لوگ اپنی پریشانی لے کر آتے ہیں کئی مریض اس غلط فہمی میں آتے ہیں کہ ان پر جادو کیا گیا ہے لیکن ان کو دماغی بیماری رہتی ہے. ایسے لوگوں کو وہ کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کروانے کا مشورہ دیتے ہیں. مولانا اپنے پاس آنے والے لوگوں کو مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ مذہبی کام کرنے کی بھی سفارش کرتے ہیں.

 

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.