ایوارڈ یافتگان میں عزیز اللہ سرمست نمائندہ اعتماد شامل

Posted in National

گلبرگہ، 10 فروری.

(پی ایس آئی)

 بی جے پی کی حکومت میں کرناٹک اُردو اکادمی کی جانب سے اُردو ادب و صحافت تعلیم کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈس دینے کا سلسلہ منقطع کر دیا گیا تھا ۔

 

کانگریس حکومت کے برسرِ اقتدار آنے اور کرناٹک اُردو اکادمی کی تشکیل کے بعد اکادمی کی چیر پرسن ڈاکٹر فوزیہ چودھری اور ارکان نے وزیر اقلیتی بہبود الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس کی ہدایت پر گذشتہ 4سالوں کے ایوارڈس بیک وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اُردو ادب و صحافت تعلیم کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 20شخصیات کو ایوارڈس کے لئے منتخب کیا گیا ، ہر سال5شخصیات کو ایوارڈس کے لئے منتخب کیا جاتا ہے ، کل بتاریخ11فروری بروز چہارشنبہ شام5بجے کانفرنس ہال ودھان سودھا بنگلور میں تقریب تفویض ایوارڈس منعقد کی گئی ہے چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا ایوارڈ یافتگان کو ایوارڈس عطا کریں گے ، الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس وقف و اقلیتی بہبود مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جبکہ ڈاکٹر فوزیہ چودھری چیر پرسن کرناٹک اُردو اکادمی تقریب کی صدارت کریں گی ۔ ایوارڈس حاصل کرنے والوں میں سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نمائندہ اعتماد گلبرگہ بھی شامل ہیں ۔ اُنہیں سال2011کے ایوارڈس کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، دیگر ایوارڈ یافتگان کے نام اس طرح ہیں ۔ سال2010مولانا مفتی محمد اشرف علی صاحب امیر شریعت کرناٹک و مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور( مجموعی خدمات)،محب کوثر گلبرگہ( شاعر)، قاضی انیس الحق بنگلور( نثر)، این ظہیر انصر بنگلور( فوٹو جرنلسٹ) ، سال 2011عزیز اللہ سرمست گلبرگہ( صحافت)، پروفیسر بی شیخ علی میسور( مجموعی خدمات)، ڈاکٹر حلیمہ فردوس گلبرگہ(نثر)، مظہر محی الدین ہبلی ( شاعری)، نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ ( تعلیمی ادارہ)، 2012تقدس مآ ب سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ بندہ نوازؒ و صدر نشین خواجہ ایجوکیشن سوسائٹی ( مجموعی خدمات)، نیلوفر نایاب میسور( شاعری)، رئوف کشتر بیجاپور(نثر)، سید شرف الدین چن پٹن(صحافت)، سیکیاب سوسائٹی بیجاپور( تعلیمی ادارہ)، 2013الف احمد برق بنگلور( شاعری)، مشتاق سعید میسور( نثر)، عبدالمجید بغدادی دور درشن بنگلور( میڈیا)، میر علی رضا علی پور (تعلیمی میدان )، عزیز اللہ بیگ (مجموعی خدمات)شامل ہیں ۔

 

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.