عآپ کی کامیابی نفرت کی سیاست کرنے والوں کے ناشائستہ طرزعمل کا جمہوری جواب ہے: جماعت

Posted in National

نئی دہلی، 10 فروری.

(پی ایس آئی)

دہلی اسمبلی کے انتخابات میںعام آدمی پارٹی کی غیر معمولی کامیابی کوقابل ستائش قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند نے اس کو آغاز ۲۰۱۵ء کے ایک بڑے سیاسی واقعہ اور ملک میں نفرت کی سیاست کرنے والی قوتوں کے مسلسل نامناسب و نازیبا رویہ , اقدامات اور کانگریس پارٹی کے عوام سے کٹنے اور حکمرانی میں عدل و انصاف سے اعراض برتنے کی روش کے معقول اور بھر پور جمہوری جواب سے تعبیر کیا ہے۔ 

 

جماعت کے سکریٹری جنرل جناب نصرت علی نے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی واضح کامیابی نے اس کے کئی ذمہ داران اور ممبران پارلیمنٹ و اسمبلی ہی نہیں بلکہ نیچے تک کے وابستگان کو جیسے نا مطلوب و نا پسندیدہ تکبر اور غرور میں مبتلا کر دیا ہے جس کے سبب پارٹی کے وعدوں پر عمل در آمد اور ملک کے حقیقی مسائل کو پس پشت ڈال کر نام نہاد دہشت گردی، لو جہاد اور گھر واپسی وغیرہ جیسے ناشائستہ و نامعقول بہانوں سے اقلیتوں کو خوفزدہ کرنے، ملک کی فرقہ وارانہ فضا کو مسلسل مکدر کرنے اور اس کے سیکولر کردار کو متاثر کرنے کی دستور مخالف کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایسے ماحول میں دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی نمایاں کامیابی نے ثابت کر دیا کہ ملک کی راجدھانی کی اکثریت بی جے پی کی پالیسیوں اور اس کے طرز عمل کو ناپسند کرتی ہے۔ توقع ہے ان نتائج کا اثر ملک کی دیگر ریاستوں پربھی پڑے گا اور وہاں کے امن کے خواہاں ا ور انصاف پسند عوام صحیح فیصلے کریں گے۔ 

قیم جماعت نے اس احساس کا بھی اظہار کیا کہ انتخابات سے قبل اور اس کے دوران عام آدمی پارٹی نے عام طور پر جس محنت، سنجیدگی، متانت اور استدلال کا مظاہرہ کیا اس نے اس نو خیز پارٹی کو عوام سے قریب کیا اور انھیں امید بندھی ہے کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت راجدھانی کے  تمام طبقات کی مشکلات دور کر کے ان کے روز گار، رہائش، صحت، تعلیم و انصاف کے مسائل حل کرے گی اور خاص طور پر اقلیتوں، کمزور سیکشن اور خواتین کی حفاظت اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کرے گی، نیز اقدار پر مبنی سیاست کو بروئے کار لانے کی سنجیدہ کوشش کرے گی۔   لہٰذا بجا طور پر امید ہے کہ دہلی کی نئی حکومت عوام کی امنگوں اور ضروریات کے مطابق بہتر کارکردگی کا مظاہر کرے گی۔ 

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.