جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کیجریوال کو مبارکباد دی

Posted in National

نئی دہلی ، 10 فروری.

(پی ایس آئی) 

جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے دہلی اسمبلی کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجری وال اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

مولانا مدنی نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی اس شرمناک شکست کا سبب ملک کے بھائی چارے اور مختلف طبقات کے درمیان نفرت اورمذہبی مخالفت پیداکرنا ہے۔ جبکہ ہمارا ملک ہمیشہ سے پیار ومحبت اوربھائی چارگی کاگہوارہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہتے رہے ہیں کہ ہم آہنگی کے ماحول کو تباہ کرنے والے لوگوں کے اوپر لگام لگاؤلیکن یہ بیماری بڑھتی ہی رہی اور پرائم منسٹر خاموش بیٹھے رہے ۔ آج اس نتیجہ کو دیکھ کر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آنے والے دن نفرت پیداکرنے والوں کے حق میں اور بھی خراب ہوںگے اور امن وامان قائم رکھنے والے لوگ چاہے اقلیت کے ہیں یا اکثریت کے ہیں اس نفرت والی سیاست کوختم کرنے میں اہم رول اداکریںگے۔مولانا مدنی نے کہادہلی الیکشن کے نتیجہ یہ بتارہے ہیں کہ لوگوں کوگھرواپسی کانعرہ نہیںبلکہ رہنے کو گھر اور امن وامان چاہئے۔

 مولانا مدنی نے کہاکہ جمعیۃعلماء ہند نے جس پیارومحبت کی آواز کو اٹھایا تھا ہم یہاں سے امریکہ تک اس کی کامیابی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،ابھی جیتنے والے کی سیاست ونظریہ پر بحث نہیں کرتے ۔موجودہ حالات عوام کی دل برداشتگی کا نتیجہ ہے۔ جیتنے والوں کی مقبولیت یہ ان کی اگلی سیاست پر موقوف ہوگی اگر وہ اقلیت اور اکثریت کوبغیر کسی بھید بھاؤ کے اپنی نظروں میں برابر رکھیںگے تو وہ سیاسی بساط پر زندہ رہیںگے اگر وہ بھی نفرت کی سیاست کو اپنائیںگے تو اسی انجام سے وہ بھی دوچارہوںگے او رمیدان سیاست سے ختم ہوں جائیںگے ۔مولانا مدنی نے امید ظاہر کی کہ دہلی کی نئی سرکار اپنے وعدہ کے مطابق بغیر بھید بھاؤ کے عوام کے مفاد میں ترقیاتی کاموں کو انجام دے گی اوراپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔   

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.