مزارِ غالب پر ۱۵ فروری کو یومِ غالب کا اہتمام

Posted in National

دہلی، 11 فروری.

(پی ایس آئی)

 انجمن ترقی اردو(دہلی) کے زیرِ اہتمام اور غالب انسٹی ٹیوٹ اور غالب اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے غالب کے یومِ وفات کے موقع پر ۱۵ فروری سہ پہر ۳ بجے مزار غالب بستی حضرت نظام الدین میں گل افشانی، فاتحہ خوانی، سمینار اور منظوم خراجِ عقیدت کا اہتمام کیا گیاہے۔

 جلسے کا افتتاح غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کی افتتاحی تقریر سے ہوگا۔ معروف ماہر غالبیات ڈاکٹر خلیق انجم کی صدارت ہوگی۔ جناب سلیل مشرا مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود رہیں گے۔ انجمن ترقی اردو (دہلی) کے جنرل سکریٹری شاہد ماہلی تمام مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر سید رضاحیدر غالب کی حیات و خدمات پر اظہارِ خیال کریں گے اور غالب اکیڈیمی کے سکریٹری ڈاکٹر عقیل احمد اظہارِ تشکر کا فریضہ انجام دیں گے۔ اس موقع پر استاد انیس احمد خاں اور اُن کے ساتھی غالب کی غزلیں پیش کریں گے۔ جلسے کے دوسرے دورمیں غالب کی زمین میں ایک طرحی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیاہے جس میں جناب گلزار دہلوی، جناب جی۔آر۔کنول، جناب متین امروہوی، جناب ابرار کرتپوری، محترمہ نسیم نیازی، جناب راؤف رضا، جناب وقار مانوی، جناب میکش امروہوی، جناب شہباز ندیم ضیائی، جناب اقبال فردوسی، جناب بھٹناگر شاداب، جناب احمد علی برقی، جناب فرمان چودھری، جناب رضا امرہوی، جناب معین شاداب، جناب کمال جعفری، جناب نسیم عباسی، محترمہ سلمی شاہین اور جناب شاہد ماہلی اپنے کلام سے سامعین کو مستفید کریں گے۔ 

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.