سنی انٹرکالج مینجمنٹ نے خالی عہدوں پر تقرری کیلئے انٹرویوسے قبل ہی ناموں کاانتخاب کرلیا:صحابہ ایکشن کمیٹی

Posted in National

لکھنؤ، 11 فروری.

(پی ایس آئی)

سنی انٹر کالج،نخاس ،لکھنؤ میں تقرریوں میں ہورہی دھاندھلی کو رکوانے کے مطالبے کولیکرصحابی ایکشن کمیٹی کاایک وفدلکھنؤ کے ڈی آئی اوایس سے ملنے ان کے دفتر پہنچاجس کی قیادت صحابی ایکشن کمیٹی کے صدرعبدالوحیدفاروقی کررہے تھے۔

وفد نے لیٹرلکھ کر مطالبہ کیا اور بتایا کہ کالج مینجمنٹ کے ذریعے پچھلے کئی سالوں سے کالج میں خالی ہونے والے عہدوں پر غلط طریقے سے اشتہار دیکرخالی عہدوں پر غلط طریقوں اور جانائز طور سے پیسہ لیکرتقرریاں کی گئیں ہیں۔کالج کے ذریعے حال ہی میں شائع خالی عہدوں کو پُرکرنے کیلئے 12فروری2015کوانٹرویو ہونے جارہاہے۔وفد نے الزام لگایا کہ معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہر عہدے کیلئے 8 لاکھ روپئے رشوت لیکراصول وضوابط kw درکنار کرتے ہوئے اپنے چہیتوں اور چمچوں کی تقرریاں کرنے کی تیاریاں کالج مینجمنٹ کے ذریعے کی گئی ہیں،جن کے ناموں کاانتخاب پہلے ہی کرلیا گیا۔موجودہ وقت میں کل ہونے والے انٹرویو میں جن پانچ لوگوں کا خالی عہدوں پرتقرریوں میں انتخاب ہونے جارہے ان کے نام یہ ہیں(۱)نیازقادر(۲)محبوب عالم(۳)رمضان بیگ(۴)مختار(۵)عشرت۔ تقرری کے لئے انٹر ویوکرنے سے قبل ہی ناموں کاانتخاب کرلیناپوری طرح سے غلط اور ناجائز ہے بلکہ قانوناً جرم بھی ہے۔صحابی ایکشن کمیٹی نے ان ناجائز تقرریوں ودیگر بدعنوانیوں کی تحقیق اورتفتیش کراکررکوانے کا مطالبہ کیاہے۔تاکہ خالی عہدوں پر ہونے جارہی تقرریوں میں دھاندھلی اور بدعنوانی کو پوری طرح سے روکا جاسکے۔  

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.