7 کروڑ خاندانوں کو غربت سے باہر نکالنا ہے: سونیا

Posted in National

نئی دہلی، 3 جون۔

(پی ایس آئی)

یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی نے پیر کو کہا کہ ملک کو چاہئے کہ اگلے 10 سالوں میں سات کروڑ خاندانوں کو غربت سے باہر نکال لیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی سونیا نے اعلان کیا کہ حکومت شمال مشرقی اور ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ جیسی پہاڑی ریاستوں کے لئے ایک خصوصی پیکیج تیار کر رہی ہے۔

سونیا نے یہاں ذریعہ معاش کے دن کی یاد میں منعقد ایک پروگرام میں کہا،'' اگلے 10 برسوں میں ہمیں سات کروڑ خاندانوں کو غربت سے باہر نکالنا ہے۔ یہ آسان کام نہیں ہے۔''

حکومت کی طرف سے اس سال پارلیمنٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق، ماہانہ فی کس صارفین خرچ (اےم پی سی ای)، دیہی علاقے کے لئے 673 روپے اور شہری علاقے کے لئے 860 روپے، کی بنیاد پر سال 2009-10 میں ملک میں تقریبا 30 فیصد آبادی غربت افلاس کے نیچے تھی۔سونیا نے کہا کہ ذریعہ معاش (قومی دیہی ذریعہ معاش ) نے یہ ثابت کیا ہے کہ گاو¿ں میں، خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ سماجی اور اقتصادی تبدیلی لایا جا سکتا ہے۔

 یوپی اے صدر نے کہا،'' اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ذریعہ معاش مشن کو پورے ملک میں لاگو کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔''سونیا نے کہا،'' مجھے خاص طور سے خوشی اس بات کی ہے کہ اس مشن کے ذریعے ہم کشمیر میں خواتین کی مدد کر پائے ہیں۔''

سونیا نے مزید کہا کہ شمال مشرقی اور ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ جیسی پہاڑی ریاستوں کے لئے ایک خصوصی پیکج تیار کیا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی دیہی ترقی کی وزارت نے جون 2011 میں قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کی شروعات کی تھی۔

 

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.