اڈوانی کے بیان کی غلط تشریح ہوئی: راج ناتھ

Posted in National

حیدرآباد, 3 جون۔

(پی ایس آئی)

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کے بارے میں کی گئی تنقید سے پیدا ہوئے تنازعہ پر پارٹی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ نے پیر کو دعوی کیا کہ اڈوانی کے بیان کی غلط تشریح کی گئی ہے۔

یہاں نامہ نگاروں سے راج ناتھ نے کہا,'' میں سمجھتا ہوں کہ اڈوانی کے بیان کی غلط تشریح ہوئی ہے۔''نامہ نگاروں نے راج ناتھ سے اڈوانی کی طرف سے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کے مقابلے کے بارے میں پوچھا تھا۔

راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کو لے کر بی جے پی میں سرد جنگ چھڑنے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا,'' بی جے پی میں کوئی سرد جنگ نہیں ہے۔ مجھے جو بھی فیصلہ لینا ہوگا, مرکزی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بلا کر لوں گا۔''بی جے پی صدر نے کہا کہ وہ اس بات کو دہرانا چاہیں گے کہ مودی ملک میں انتہائی مقبول لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا,'' میں یہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ملک میں اگر کوئی مقبول لیڈر ہے تو وہ نریندر مودی ہیں۔

 

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.