عزت بچانے کے لئے بہو نے سسر کے ہاتھ کاٹے

Posted in National

ساسارام، 8 جون۔

(پی ایس آئی)

بہار کے روہتاس ضلع کے دنارا بلاک کے علاقہ میں اپنے ہی سسر کی چھےڑخانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے اپنی جےٹھانی کے ساتھ مل کر دھاردار ہتھیار سے سسر کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے۔

 

بھانس تھانہ کے انچارج گنیش کمار نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کو بھانس گاو¿ں کے باشندے 40 سالہ رادھے شیام سنگھ جب اپنے گھر آیا تو وہ سبزی کاٹ رہی ایک بہو کے ساتھ چھےڑخانی کرنے لگا۔ بہو کی طرف سے شور کئے جانے کے بعد اگلے کمرے سے دوسری بہو بھی آ گئی اور اس نے سسر کو ایسا کرنے سے منع کیا۔ سسر نے پہلی بہو کو چھوڑکر دوسری بہو کی عزت لوٹنے کی کوشش کی۔

اس کے بعد دونوں بہو نے اپنی عصمت کو بچانے کے سسر کو پکڑ لیا اور گھر میں ہی رکھے گنڈاسے (ایک قسم کا دھاردار ہتھیار) سے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ کر بازو سے الگ کر دئے۔ واقعہ کے وقت دونوں کے شوہر گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔کمار نے بتایا کہ زخمی حالت میں رادھے شیام کو علاج کے لئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے اسے مناسب علاج کے لئے بنارس بھیج دیا گیا۔ متاثرہ بہو کے بیان کی بنیاد پر مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

 

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.