دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے بل کھاتے ٹاور کا آج افتتاح

Posted in Muslim World

دبئی، 10 جون

(پی ایس آئی)

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے سر پر ایک نیا تاج سجنے کو ہے کیونکہ آج یہاں تعمیر کیے گئے دنیا کے سب سے اونچے بل کھاتے،گھومتے ہوئے ٹاور کا باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔دبئی مرینا میں 7سال کی کڑی محنت کے بعد تیار ہونے والا75منزلہ انفینیٹی ٹاور کم و بیش310میٹر اونچا ہے اور90ڈگری زاویے تک مڑ جانے/گھومنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔1

بلین درہم (271ملین ڈالر)کی لاگت سے ڈیزائن و تعمیر کیے گئے اس ٹاور میں رہائشی اپارٹمنٹس کے علاوہ اسٹوڈیوز،پینٹ ہاو¿سز،کانفرنس رومز،سوئمنگ پول،جمنازیم،نرسری اور بیوٹی اسپاز بھی موجود ہیں۔8لفٹوں والے اس ٹاور کے عقب میں پانچ منزلہ پارکنگ گیراج بھی خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ یہاں رہائش اختیار کرنے والے مکینوں کو براہِ راست سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کنکریٹ کے پلرز پر ٹائٹینیم میٹل پینلز چسپاں کیے گئے ہیں۔دنیا کے اونچے ترین گھومتے/مڑجانے والے ٹاور کی حیثیت سے سامنے آنے والے انفینیٹی ٹاور کو گذشتہ دنوں دبئی کے میونسپلٹی حکام کی جانب سے تعمیراتی کام مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جسکے بعد آج اس شہرہ آفاق عمارت کا باقاعدہ افتتاح ہونے جارہا ہے۔

 

Блогът Click here очаквайте скоро..

Full premium Here download theme for CMS

Bookmaker Bet365.gr The best odds.